شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، آصف نسوانہ ایڈووکیٹ صدر لاہور ہائی کورٹ بار کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Asif Naswana speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی مطبوعہ کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے آصف نسوانہ ایڈووکیٹ صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے کہا کہ شیخ الاسلام کی تصانیف اور ان کے خطابات صرف آج کے دور کی رہنمائی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی علم و عرفان کا عظیم خزانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے اپنی علمی و تحقیقی کاوشوں کے ذریعے دینِ اسلام کی اصل روح کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔ ان تصانیف میں بیان کردہ سیرت النبی ﷺ ہمارے لیے عملی زندگی کا بہترین دستور العمل ہے۔ اگر ہم ان تعلیمات کو اپنائیں تو فرد کی زندگی بھی سنور سکتی ہے اور معاشرہ بھی امن و اخوت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

آصف نسوانہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آج کی دنیا انتہا پسندی، فرقہ واریت اور فکری انتشار کا شکار ہے، ایسے میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ کتب مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان میں اسلام کی اصل تعبیر، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی حقیقی روشنی اور امت کے اتحاد کا پیغام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نہ صرف ان علمی شاہکاروں سے خود استفادہ کریں بلکہ انہیں دنیا بھر تک عام کریں تاکہ اسلام کا پیغامِ امن ہر دل تک پہنچ سکے۔

آخر میں انہوں نے شیخ الاسلام کو ان پانچ عظیم علمی کارناموں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ تاریخ میں یہ تصانیف ہمیشہ روشنی بکھیرتی رہیں گی۔

Book Launching ceremony Asif Naswana speech 2025

Book Launching ceremony Asif Naswana speech 2025

Book Launching ceremony Asif Naswana speech 2025

Book Launching ceremony Asif Naswana speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top