شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی, علامہ سید جواد نقوی کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Orya Dr syed zia ullah shah speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی مطبوعہ کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی، صدر مجمع المدارس الکتاب والحکمۃ و سربراہ جامعہ امت الوثقیٰ لاہور نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف شیخ الاسلام بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر اللہ کے دین کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ان کی ہر سال سامنے آنے والی نئی تصانیف اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ایک ایسے علمی باغبان ہیں جو اپنی محنت سے علم کا باغ اُگاتے ہیں اور پھر امت کو اس کا علمی اور روحانی پھل عطا کرتے ہیں۔ ان کی تصانیف میں ایسی وسعت، گہرائی اور بصیرت موجود ہے جو ہر قاری کے ایمان و شعور کو جِلا بخشتی ہے۔

علامہ جواد نقوی نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کے آثار و خدمات ان کی شخصیت کے آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ہر کونے میں علم کی رسائی حاصل کی اور دین اسلام کی صحیح پہچان کروائی۔ وہ امت کو علمی و فکری لحاظ سے فیض پہنچا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کے ساتھ ساتھ ایک بلند روحانی مقام بھی عطا فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن دراصل علم و عرفان کا وہ گھر ہے جس کی بنیاد شیخ الاسلام نے رکھی اور آج یہ ادارہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جو نسلِ نو کو ایمان و علم کی تازگی عطا کر رہا ہے۔ شیخ الاسلام نے عصرِ حاضر کے فکری خطوط کا از سرِ نو جائزہ لیا اور دین کو ایسی زبان میں سمجھایا جو موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ ان کی فکر میں ہمیں علامہ اقبال جیسی تجدیدی جھلک نظر آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کو اس بات پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مینارِ پاکستان پر ہونے والی عظیم عالمی میلاد کانفرنس کو ملتوی کر کے اس پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے سیلاب زدگان کی خدمت اور بحالی پر وقف کر دیے۔ یہ ان کی انسان دوستی اور خدمتِ خلق کا بے مثال ثبوت ہے۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے سب سے پہلے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف تاریخی فتویٰ دیا اور دنیا کو بتایا کہ اسلام کا اصل پیغام امن، محبت اور رواداری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عالمی سطح پر بھی انہیں اسلام کی صحیح ترجمانی کرنے والے مفکر و مجدد کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Book Launching ceremony Orya Dr syed zia ullah shah speech 2025

Book Launching ceremony Orya Dr syed zia ullah shah speech 2025

Book Launching ceremony Orya Dr syed zia ullah shah speech 2025

Book Launching ceremony Orya Dr syed zia ullah shah speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top