پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، سرور منیر راؤ کا اظہارِ خیال
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر پی ٹی وی اکیڈمی سرور منیر راؤ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری میرے بہت پرانے ساتھی ہیں، ہم کلاس میٹ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی علمی اور فکری شخصیت ہمہ جہت ہے۔ ان کی خدمات اتنی وسیع اور گہری ہیں کہ ان پر باقاعدہ پی ایچ ڈی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔ وہ 90 سے زائد ممالک کا دورہ کر چکے ہیں اور میں نے خود ہر جگہ ادارہ منہاج القرآن کو اپنی سرگرمیوں کے ساتھ متحرک پایا۔ جہاں بھی گئے وہاں اسلام کی روشنی اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے پھول نچھاور کیے۔
سرور منیر راؤ نے مزید کہا کہ ان نئی کتب میں دورِ حاضر کے ہر سوال کا جواب موجود ہے۔ یہ تصانیف نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ اور اہلِ علم کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ شیخ الاسلام نے تحقیق، استدلال اور علم کے ذریعے اسلام کے مثبت اور حقیقی تشخص کو اجاگر کیا اور امت مسلمہ کو ایک فکری سمت عطا کی ہے۔
تبصرہ