پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، میجر جنرل (ر) سید اظہر عباس کا اظہارِ خیال
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے میجر جنرل (ر) سید اظہر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو قرآن و سنت کے فیوض و برکات سے بہرہ مند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کی اصل کامیابی اسی میں ہے کہ وہ شیخ الاسلام کے افکار اور ان کی علمی و روحانی رہنمائی کو اپنائے۔ یہ تصانیف نوجوان نسل کے لیے روشنی کا چراغ اور ملت کے لیے ایک مضبوط فکری اساس ہیں۔ شیخ الاسلام نے اپنے قلم اور تحقیق سے اسلام کے امن، محبت اور انسانیت والے پہلو کو اجاگر کیا اور امت کو باہمی اتحاد اور اتفاق کا درس دیا۔
تبصرہ