پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، محسن ضیاء قاضی کا اظہارِ خیال
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ اسلامیات مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد محسن ضیاء قاضی نے کہا کہ شیخ الاسلام عالمی سطح پر دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ علم و حکمت کے پیکر ہیں اور ان کی تحریریں نوجوان نسل کے لیے ایک قیمتی خزانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شیخ الاسلام کی نئی تصنیف الانوار من سیرۃ سید الابرار کا مطالعہ کیا ہے، جس میں انہوں نے سیرتِ رسول ﷺ کو نہایت دلنشین انداز اور مضبوط دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے۔ خاص طور پر نبی کریم ﷺ کے علمِ غیب کے پہلو کو جس انداز میں مدلل اور تحقیقی بنیادوں پر بیان کیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔
محسن ضیاء قاضی نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کی یہ تصانیف اور علمی خدمات آنے والے ادوار میں بھی رہنمائی کا ذریعہ بنیں گی۔ یہ کتابیں محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ عصرِ حاضر کے فکری اور اعتقادی سوالات کا شافی جواب ہیں۔ ان کا مطالعہ نوجوانوں کو علم، ایمان اور شعور کے راستے پر گامزن کرے گا۔
تبصرہ