پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم کا اظہارِ خیال

Dr Habib-ur-Rehman Asim Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم، ڈائریکٹر اقبال چیئر بحریہ یونیورسٹی نے کہا کہ میں شیخ الاسلام کی کئی کتب کا مطالعہ کر چکا ہوں اور یہ سب میرے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی ہر تصنیف علمی و فکری اعتبار سے اساتذہ اور محققین کے لیے ایک بے مثال خزانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شیخ الاسلام کی کتاب الانوار من سیرۃ سید الابرار کا آخری باب پڑھا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ صرف خبر دینے کے لیے نہیں بلکہ امت کو خبردار کرنے اور راہِ ہدایت دکھانے کے لیے تشریف لائے تھے۔ اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کے علمِ غیب پر بھی مدلل دلائل دیے گئے ہیں اور مختلف کتب و احادیث کے حوالہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ سب کچھ اس لیے بیان کیا گیا ہے تاکہ ہم دنیاوی فتنوں سے خبردار ہو سکیں اور اپنی زندگیاں سنوار سکیں۔

ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کی یہ تصانیف صرف مطالعہ کے لیے نہیں بلکہ عمل کی دعوت بھی دیتی ہیں۔ ان میں وہ رہنمائی موجود ہے جو آج کے نوجوانوں اور امتِ مسلمہ کو دینِ اسلام کی اصل تعلیمات سے جوڑ سکتی ہے۔ یہ کتابیں ایمان کو تازگی بخشتی ہیں اور قاری کو حضور ﷺ کی سیرت کے حقیقی پیغام سے آشنا کرتی ہیں۔

Dr Habib-ur-Rehman Asim Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Habib-ur-Rehman Asim Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Habib-ur-Rehman Asim Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Habib-ur-Rehman Asim Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top