پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، علامہ ڈاکٹر محمد تنویر علوی کا اظہارِ خیال

Dr Tanvir Alvi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے علامہ ڈاکٹر محمد تنویر علوی ناظم اعلیٰ جامعہ محمدیہ اسلام آباد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تصنیف کے میدان میں کام کرنا آسان کام نہیں، مگر شیخ الاسلام کی ہر تصنیف علم کا شاہکار اور تحقیق کا روشن مینار ہے۔ عصرِ حاضر میں کثیر التصانیف علماء میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نام سرِفہرست ہے۔ انہوں نے اپنی کتابوں میں ہر اس موضوع کو زیرِ بحث لایا ہے جس پر عموماً خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کی تصانیف سے دنیا بھر کے قارئین اور محققین مستفید ہو رہے ہیں۔ ان کی تحریروں میں صرف علم ہی نہیں بلکہ ایمان کو تازگی اور عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو بھی ملتی ہے۔ آپ نے محبتِ اہلِ بیت کو نہ صرف بیان کیا بلکہ اسے عملی سطح پر پوری دنیا میں عام کر کے دکھایا۔ یہی وجہ ہے کہ آج شیخ الاسلام کی کتب نوجوان نسل کے لیے رہنمائی اور دینی شعور کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

Dr Tanvir Alvi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Tanvir Alvi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Tanvir Alvi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Tanvir Alvi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Tanvir Alvi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top