پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، عبداللہ حمید گل کا اظہارِ خیال
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے عبداللہ حمید گل چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شیخ الاسلام کی شخصیت کا مطالعہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ ان کا ذہن اور فکر اپنی مثال آپ ہے۔ وہ بیک وقت ڈاکٹر بھی ہیں، پروفیسر بھی، عالم بھی اور شیخ الاسلام بھی۔ ان سے ہمارے والد کا دیرینہ تعلق رہا ہے، اور یہ تعلق ہمیشہ احترام اور علم کی بنیاد پر قائم رہا۔
انہوں نے کہا کہ مختصر سی زندگی میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک طویل علمی و فکری سفر طے کیا ہے۔ ان کی کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد ہمیں ایک نیا سہارا اور سمت ملتی ہے۔ وہ محبتِ رسول ﷺ کو عام کر رہے ہیں اور ان کی تصانیف علم و عرفان کا خزانہ ہیں۔ ان کے افکار و نظریات سے نہ صرف مشرق بلکہ مغرب کے لوگ بھی فیضیاب ہو رہے ہیں۔
عبداللہ حمید گل نے مزید کہا کہ حقیقت میں عظیم ہیں وہ لوگ جو شیخ الاسلام سے وابستہ ہیں اور ان کے علمی و فکری سفر کا حصہ ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس کو ملتوی کرکے اس کا بجٹ سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنا ڈاکٹر طاہرالقادری کی عظمت اور انسان دوستی کا عملی ثبوت ہے۔ ہم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے محبت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ امت کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔
تبصرہ