پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، پیر سید علی رضا بخاری کا اظہارِ خیال

Syed Ali Raza Bukhari Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے پیر سید علی رضا بخاری سجادہ نشین بساہاں شریف آزاد کشمیر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یہاں شیخ الاسلام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ ان کی یہ تصانیف محض کتابیں نہیں بلکہ ایک انقلاب ہیں۔ ان کے علم میں تاثیر بھی ہے اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی بھی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے امت کو ایک ایسی ڈائریکشن دی ہے جس میں "قال" کے ساتھ "حال" بھی شامل ہے، اور یہ وہ چیز ہے جو نوجوانوں کے دلوں کو بدل دیتی ہے۔ ان کی تصانیف صرف مطالعے کے لیے نہیں بلکہ عمل کے لیے دعوت دیتی ہیں۔

پیر سید علی رضا بخاری نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کا علم مکفید اور نفع بخش ہے، جس سے نہ صرف عام طلبہ بلکہ جید علماء کرام بھی فیض حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے دین کی تعبیر کو نئے سرے سے اجاگر کیا اور امت کو بتایا کہ کس طرح علم اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کو یکجا کیا جاتا ہے۔ شیخ الاسلام کی شخصیت اس دور کے لیے اللہ کا انمول تحفہ ہے، اور آنے والی نسلیں بھی ان کے علمی و فکری سرمایہ سے فیض پاتی رہیں گی۔

Syed Ali Raza Bukhari Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Raza Bukhari Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Raza Bukhari Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Raza Bukhari Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Raza Bukhari Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top