شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 5 نئی کتب کی تقریب رونمائی 8 ستمبر 2025ء کو ایوان اقبال لاہور میں ہوگی
شیخ احمد بدرہ، ڈاکٹر راغب نعیمی، سیدضیاء اللہ شاہ بخاری، اوریا مقبول، جسٹس (ر)نذیر غازی و دیگر خطاب کریں گے
لاہور(7 ستمبر 2025ء)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرت طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف کردہ 5 نئی کُتب کی پروقار تقریب رونمائی 8 ستمبر 2025ء دوپہر 2 بجے ایوان اقبال لاہور میں ہو گی۔
تقریب رونمائی سے کینیڈا سے آئے ہوئے مہمان اعزاز شیخ احمد بدرہ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، جسٹس(ر) نذیر احمد غازی، اوریا مقبول جان، مفتی زبیر فہیم، ارشاد احمد عارف، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، علامہ سید جواد نقوی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، مولانا امیر حمزہ، ڈاکٹر معین نظامی، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، صوفیہ بیدار، صاحبزادہ پیر سید عتیق الرحمن شاہ، پیر سید شمس الرحمن مشہدی، علامہ ڈاکٹر شہزاد مجددی، آصف نسوانہ ایڈووکیٹ صدر ہائیکورٹ بار خطاب کریں گے۔
شیخ الاسلام نے الفتح الکبیر فی علوم التفسیر، تفسیر سورہ فاتحہ، الروض الباسم من خلق النبی القاسم، القول المبین، الانوار من سیرۃ سید الابرارؐ کے عنوانات کے تحت 5 کتب تصنیف کی ہیں، بعض کتب متعدد جلدوں پر محیط ہیں۔ شیخ الاسلام نے اردو اور انگریزی زبانوں میں کتب تصنیف کی ہیں۔
تقریب پذیرائی میں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے علاوہ علوم اسلامیہ کے اساتذہ، مختلف یونیورسٹیز کے اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور وائس چانسلرز حضرات شریک ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔
تبصرہ