پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، عارف حسین وحدی کا اظہارِ خیال

Arif Hussain wahadi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے عارف حسین وحدی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایک منفرد علمی ذوق اور فکری امتیاز ہے۔ ہم بھی ان کے علمی کام سے استفادہ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی کتب ہر موضوع پر روشنی ڈالتی ہیں۔ میں نے قرآن کی تفسیر پر ان کی تصانیف کا مطالعہ کیا ہے، ان کی لائبریری دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ کس قدر بے پناہ علمی سرمایہ انہوں نے دنیا کو عطا کیا ہے۔ یہ ان کے علم اور محنت کا فیض ہے کہ ان کی ہر کتاب دلیل، استدلال اور عشقِ اہلِ بیتؑ کی خوشبو سے مزین ہے۔

عارف حسین وحدی نے مزید کہا کہ آج ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں علم و حکمت کے چراغ کی مانند ہیں۔ ان کی شخصیت پر دنیا کی مختلف جامعات میں تحقیقی کام ہو رہا ہے جو ان کی عظمتِ علمی کا اعتراف ہے۔ ان جیسی تصانیف کا مطالعہ نئی نسل کے لیے لازمی ہے تاکہ وہ علم اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ اپنی زندگیاں سنوار سکیں۔ ان کا کام آنے والی صدیوں تک امت کو رہنمائی دیتا رہے گا۔

Arif Hussain wahadi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Arif Hussain wahadi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Arif Hussain wahadi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Arif Hussain wahadi Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top