پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، ڈاکٹر ابوبکر کا اظہارِ خیال

Dr Abubakar Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے ڈاکٹر ابوبکر، چیئرمین شعبہ اسلامی بینکنگ اینڈ فنانس انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن میں اپنے والد سے ضد کی کہ میں عالم نہیں بننا چاہتا، لیکن ہمارے علاقے میں ایک چہلم کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب سنا۔ وہ لمحہ میری زندگی کا نقطۂ آغاز بن گیا اور میں نے خود فیصلہ کیا کہ دین کے تمام علوم اور شریعت کے مختلف شعبوں کا مطالعہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے دین کو خالص علمی بنیادوں پر پیش کر کے امت کے دل و دماغ سے غبار دور کیا ہے۔ میری اپنی فیلڈ اسلامی بینکنگ اور فنانس ہے، اور اس شعبے میں سب سے پہلے واضح اور مدلل تصور شیخ الاسلام نے دیا۔ ان کے تحقیقی دلائل نے ثابت کیا کہ اسلامی بینکنگ محض ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک عملی حقیقت بھی ہے۔

ڈاکٹر ابوبکر نے کہا کہ اگر ہزار سال بعد دنیا شیخ الاسلام کو یاد کرے گی تو وہ ان کی فقیدالمثال علمی خدمات، ان کی تصانیف اور تحریکِ منہاج القرآن کی صورت میں یاد کرے گی۔ ان کی ہر کتاب آنے والی صدیوں تک امت کے علمی سفر کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ ان کے علم و بصیرت کی سطح آج کی دنیا میں بے مثال ہے، اور کوئی دوسرا عالم ان کی ہمسری نہیں کر سکتا۔

Dr Abubakar Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Abubakar Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Abubakar Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top