پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، خورشید ندیم کا اظہارِ خیال

Khursheed Nadeem Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے سینئر صحافی، تجزیہ کار اور کالم نگار خورشید ندیم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علمی کام اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہے۔ ان کی ذات میں وہ تمام صلاحیتیں جمع ہیں جو ایک محقق، معلم اور مصلح کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ انہوں نے جس بھی شعبے کا انتخاب کیا، اس میں ہمہ وقت محنت کی اور کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی علمی زندگی کا مرکز و محور صرف علم اور تعلیم ہے۔

خورشید ندیم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک بڑی کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے خواتین کو دین کی طرف متوجہ کیا اور انہیں تعلیمی و دینی میدان میں وہ مقام دلایا جو اسلام نے عطا کیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے مسلکی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کو فروغ دے کر امت کے لیے ایک نیا فکری راستہ متعین کیا۔ ان کے قلم اور فکر نے معاشرے میں اعتدال اور برداشت کا پیغام عام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فتنہ خوارج کے رد میں جرات مندانہ فتویٰ دے کر پوری امت کو فکری رہنمائی فراہم کی۔ وہ اس وقت بھی حق پر ڈٹے رہے جب خطرات ان کے سامنے کھڑے تھے، مگر انہوں نے دین کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی یہ جرات اور استقامت آج کے اہلِ علم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

خورشید ندیم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات صرف کتب کی صورت میں نہیں بلکہ ایک فکری تحریک کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔ ان کے علم و عمل سے آج کے طلبہ، محققین اور اساتذہ سب رہنمائی لے سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک مکمل علمی ادارہ ہیں۔

Khursheed Nadeem Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Khursheed Nadeem Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Khursheed Nadeem Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top