قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے یوم ولادت پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر القادریہ ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس روحانی تقریب میں راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، حافظ عابد بشیر، حاجی محمد اسحق، حفیظ چودھری، صوفی مقصود قادری، چودھری حفیظ الرحمن، چودھری حبیب الرحمن، شیخ حاجی محمد فاروق، شیخ عامر رفیع قادری سمیت تحریک منہاج القرآن، بزم قادریہ کے رہنماؤں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
تقریب میں حضور پیر سید نا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
تبصرہ