معروف کاروباری رہنما اور بین الاقوامی بزنس اسٹریٹیجسٹ مرشد مسعود قاضی کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
معروف کاروباری رہنما اور بین الاقوامی بزنس اسٹریٹیجسٹ مرشد مسعود قاضی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جامع شیخ الاسلام، گوشۂ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ سمیت مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور سٹاف ممبران سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر کرنل (ر) خالد جاوید، ڈائریکٹر فارن افیئرز شکیل احمد طاہر، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر محمد فاروق رانا، چئیرمین سپریم کونسل کے پرسنل سٹاف آفیسر قاضی فیض الاسلام، عثمان خالد، ملک امتیاز حسین اعوان اور محمد طیب ضیاء بھی موجود تھے۔
تبصرہ