لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن - کالج آف شریعہ کے طالب علم کا اعزاز
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے ہونہار طالب علم محمد احمد (رول نمبر 685219) نے لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے بورڈ بھر میں بوائز گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس شاندار تعلیمی کامیابی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محمد احمد، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔ اپنے مبارک بادی پیغام میں انہوں نے کہا:"یہ کامیابی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ اور مینجمنٹ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ محمد احمد کے والدین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ یہ کامیابی ان کے تعلیمی سفر کا یادگار آغاز ثابت ہو۔"
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حوصلہ افزا تعلیمی نتائج پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کو بھی مبارک باد پیش کی۔
تبصرہ