لبنان کے ماہر تعلیم ڈاکٹر احمد بدرہ کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ

خوشی ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کےلئے ادارہ بنایا:ڈاکٹر احمد بدرہ
کرنل (ر) مبشر اقبال نے آغوش کمپلیکس کے تعلیمی و تربیتی نظام پر بریفنگ دی

Shaykh Ahmed Badra Visits Aghosh Complex 2025

لاہور (19 ستمبر 2025) معروف عرب سکالر ماہر تعلیم فضیلة الشیخ الاستاذ ڈاکٹر احمد بدرہ نے تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، اساتذہ اور بچوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ کرنل (ر) مبشر اقبال نے آغوش آرفن کیئر کے نظام تعلیم و تربیت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم ایک ایسا فلاحی منصوبہ ہے جو بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم، خوراک، رہائش اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ یہاں بچے نہ صرف دنیاوی تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ اخلاقی، روحانی اور سماجی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر احمد بدرہ نے آغوش کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی تعلیم و تربیت کے ماحول کا جائزہ لیا اور بچوں سے شفقت و محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یتیم بچوں کے لئے ایک بہترین ادارہ بنایا اس ادارہ میں معیاری تعلیم و تربیت کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ یتیم بچوں کے لئے تعمیر کی گئی عمارت دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ باہر سے یہ عمارت شاندار دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور معیاری تعلیم و تربیت مہذب معاشروں کا بنیادی وصف ہے۔ یتیموں سے محبت و شفقت تاجدار کائنات کی محبوب سنت ہے۔ آغوش جیسے ادارے قوموںکے مستقبل سنوارنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر احمد بدرہ نے طلبہ کے لئے جدید نصاب، بہترین ہاسٹل کی سہولیات اور ہمہ جہت تربیتی نظام کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے معمار ہیں، اگر انہیں درست رہنمائی اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد فاروق رانا بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top