پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دربار عالیہ گولڑہ شریف حاضری

حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی
صوفیا کی تعلیمات انسانیت سے محبت ہے: چیئرمین سپریم کونسل
پیر غلام قطب الحق اور پیر علی جنید گیلانی نے منہاج القرآن کی قیادت کو خوش آمدید کہا

dr hassan mohi-ud-din qadri Visits Drbar Golra Shariff Islamabad

لاہور (20 ستمبر 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گولڑہ شریف دربارپر حاضری دی اور سجادہ نشینان دربار عالیہ گولڑہ شریف پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور پیر سید علی جنید الحق گیلانی سے خصوصی ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 23 نومبر کو لاہور میں درس ختم صحیح البخاری میں شرکت کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کی۔ چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دربار سے متصل تاریخی کتب خانہ بھی دیکھا اور وہاں محفوظ نایاب علمی ذخیرے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پیر صاحبان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، اپنی اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کی نئی کتب بطور تحفہ پیش کیں۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، چودھری عرفان یوسف، قاضی فیض الاسلام، علامہ میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، راؤ جاوید انجم، راجہ منیر اعجاز اور محمد حفیظ اعوان سمیت دیگر رفقاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےپیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ اقدس پر فاتحہ خوانی کی اور ملک و ملت کے لئے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ گولڑہ شریف معرفت و علم کا مینار ہے یہاں آ کربہت خوشی ملی۔ صوفیا کا پیغام انسانیت سے محبت ہے۔ پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور پیر سید علی جنید الحق گیلانی نے شیخ الاسلام اور ادارہ منہاج القرآن کی خدمت دین کو سراہا اور نئی کتب پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top