علوم الحدیث و ختم البخاری کا دوسرا سالانہ اجتماع 23 نومبر 2025 کو ہوگا
ہزار ہا علما شرکت کریں گے، شرکت کے لئے رجسٹریشن جاری: ڈاکٹر میر آصف اکبر
لاہور (21 ستمبر 2025) نظام المدارس پاکستان کے کے ناظم اعلی ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے تعاون سے درس علوم الحدیث و ختم البخاری کا عظیم الشان دوسرا سالانہ اجتماع 23 نومبر 2025 منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس علمی و فنی اجتماع میں علم و اصول الحدیث کے اہم پہلو اجاگر کریں گے اور علم الجرو التعدیل کی خصوصی ابحاث کے ساتھ ساتھ حسب سابق صحیح البخاری کے نئے ابواب بھی پڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ درس علوم الحدیث و ختم البخاری کے اس دوسرے تاریخی اجتماع میں ملک بھر سے شیوخ الحدیث، علمائے کرام، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے پروفیسرز، لیکچرز، مدارس دینیہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ شرکا رجسٹریشن کے ذریعے اس عظیم الشان تدریسی اجتماع کا حصہ بنیں گے۔
تبصرہ