آپ ﷺ نے انسانیت کو عدل و انصاف کا حکم دیا: علامہ جمیل احمد زاہد

والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دلوائیں
منہاج القرآن کے ناظم دعوت کا درس عرفان القرآن سے خطاب، ہزاروں افراد کی شرکت

Allama-Zahid-Jameel-Address-Dars-Irfan-ul-Quran-2025-09-22-

لاہور (22 ستمبر2025) تحریکِ منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ ’’درس عرفان القرآن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمِ دعوت علامہ جمیل احمد زاہد نے کہا کہ آپ ﷺ رحمت للعالمین بن کر آئے اور انسانیت کو عدل و انصاف، رحم، محبت اور امن کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس نہ صرف اہلِ ایمان کے لیے مشعلِ راہ ہے بلکہ پوری انسانیت کے لیے قیامت تک ہدایت کا سرچشمہ ہے۔والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی علوم سکھائیں، بالخصوص قرآن مجید کی تعلیم لازمی دلوانے کا اہتمام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ دینِ اسلام کی اصل روح کو سمجھے اور حضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں۔ انہوں نے سورۃ العصر کے مضامین پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ قرآن مجید کی یہ عظیم سورت اہلِ ایمان کے لیے پیغامِ نجات ہے۔ اس میں انسانیت کو خسارے سے بچنے کا راستہ بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کا یہ پیغام آج بھی انسان کو کامیابی اور فلاح کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ نہ صرف عبادات بلکہ تجارت، عدل، خاندان، معیشت، حکومت، تعلیم اور امن وروداری سمیت تمام معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ بھمبر (آزاد کشمیر) میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مدرسین اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کے اختتام پر علامہ جمیل احمد زاہد نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا چاہئے ہم سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو ڈھالیں، اپنے خیالات، الفاظ اور عمل میں ایسے معیار اپنائیں کہ ہماری نوجوان نسل میں امن، ایمانداری اور محبت کا جذبہ پروان چڑہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top