شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا سنٹرل ورکنگ کونسل اور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں خصوصی اظہار خیال

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل اور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دینی علوم کے فروغ اور خدمت خلق کی عالمگیر تحریک ہے، ہر شخص پر یہ واجب ہے کہ وہ دینی علم کی سوجھ بوجھ حاصل کرے، بالخصوص حضور نبی اکرمﷺ کی پاک سیرت اور آپﷺ کے اخلاق عالیہ کو اپنی زندگی کے معمولات کا حصہ بنائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ میری حال ہی میں شائع ہونے والی کتب ’’ الروض الباسم من خلق نبی الخاتم‘‘ آج کے بعد منہاج القرآن کے رفقائے کار، کارکنان اور وابستگان کے لئے تربیتی نصاب ہے، تحریک سے وابستہ ہر شخص اس کتاب کا مطالعہ کرے تاکہ اُسے علم ہو سکے کہ تاجدارِ کائناتﷺ کی پاک سیرت کیا ہے۔ سیرت طیبہ کے متعلق جاننا اور اُسے پریکٹس کرنا بحیثیت مسلمان ہر شخص پر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’روضة الريحان من حدائق الزهد والتزكية والإحسان‘‘ اشاعت کے آخری مرحلہ میں ہے یہ کتاب بھی منہاج القرآن کے تربیتی نصاب کا حصہ ہے۔ ایسا دین کا علم کچھ فائدہ نہیں دے گا جو آپ کے عمل میں شامل نہیں ہے۔ اپنے ظاہر و باطن کو پاکیزہ بنائیں اور اپنے اخلاق و کردار کو مصطفوی اخلاق و کردار کے تابع کریں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن واحد تحریک ہے جو فی زمانہ کرۂ ارض پر سب سے بڑی علمی و تحقیقی مجالس کا اہتمام کرتی ہے اور علوم اسلامیہ کے فروغ و احیاء کے لئے کوشاں ہے۔ شیخ الاسلام نے عالمی میلاد کانفرنس اور لاہور اور اسلام آباد میں منعقدہ کتب کی کامیاب تقاریب پر منہاج القرآن کے راہ نمائوں اور کمیٹیوں کے سربراہان و اراکین کو مبارکباد دی۔

سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی، انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس، 8 ستمبر ایوان اقبال لاہور اور 10 ستمبر 2025ء کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں ہونے والی شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی کتب کی تقاریب رونمائی کے مثالی انتظامات پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔

اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت، نائب ناظمین اعلیٰ، سربراہان شعبہ جات و فورمز اور ممبران CWC و CEC نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top