منہاج ویلفیئر کا سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن جاری

سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن، ونٹر پیکجز کی تقسیم
متاثرہ خاندانوں کی ضروریات پوری کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: سردار شاکر مزاری
قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں ایک دینی و قومی فریضہ ہے: نائب ناظم اعلیٰ

MWF Flood Relief Operation 2025

لاہور (25 ستمبر 2025) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اس سلسلے میں خصوصی تقریب کے دوران علی پور، سیت پور، شہر سلطان اور کلروالی کے سینکڑوں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن، ونٹر پیکجز اور ضروری روز مرہ اشیا تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے عہدیداران، مقامی رضاکاران اور بہت بڑی تعداد سیلاب متاثرہ افراد نے شرکت کی۔ متاثرہ خاندانوں کو آٹا، دالیں، چاول، آئل اور دیگر اشیائے ضروریہ پر مشتمل پیکجز دیے گئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار شاکر خان مزاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر مشکل گھڑی میں اپنے متاثرہ ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہم انشا اللہ ریلیف سرگرمیوں جاری رکھیں گے اور کسی متاثرہ فرد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں محض خدمت نہیں بلکہ ایک دینی و قومی فریضہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہنمائی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیموں نے نہ صرف ہنگامی حالات میں بروقت ریلیف فراہم کیا بلکہ بحالی کے مراحل میں بھی متاثرین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی بروقت امدادی کاسرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے ہماری دہلیز تک امداد پہنچائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top