بزمِ گدائے مصطفیٰ سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
بزمِ گدائے مصطفیٰ سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام راجدھانی پیلس میں عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ محمد منہاج الدین قادری نے محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں خصو صی شرکت کو خطاب کیا۔ آپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنینشل کویت کے سینئر ممبران و وابستگان سمیت کمیونٹی مبرز کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔
تبصرہ