منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

ڈایریکٹر المنہاج انسٹیٹیوٹ لندن علامہ محمد ذیشان قادری سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی جید شخصیات کی کانفرنس میں خصوصی شرکت

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ، ڈبلن کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر المنہاج انسٹیٹیوٹ لندن علامہ محمد ذیشان قادری، حسینیہ اہلِ بیت ڈبلن کے امام و خطیب سید صبیح حسن زیدی اور پیر شیراز حسین قادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

ڈائریکٹر المنہاج انسٹیٹیوٹ لندن علامہ محمد ذیشان قادری نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کی اہمیت اور اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نےکہا کہ میلاد النبی ﷺ کی محافل نہ صرف عشق رسول ﷺ کو تازہ کرتی ہیں بلکہ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس بھی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر علماء کرام نے دیار غیر میں مقیم والدین کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت پر بھی خصوصی روشنی ڈالی اور کہا کہ غیر مسلم معاشرے میں رہتے ہوئے والدین کی ذمہ داریاں دو چند ہو جاتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو نہ صرف عصری تعلیم سے آراستہ کریں بلکہ اسلامی تعلیمات، دینی شعائر اور سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرائیں۔

اس موقع پر منہاج القرآن ائرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے اظہارِ تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور کانفرنس کے منتظمین چوہدری عمران خورشید، عرفان مشتاق، عبدالقیوم، احمد تحسین ملک، رانا فیصل اور عرفان احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں میں منہاج القران اننٹرنیشنل آئرلینڈ کے ذمہ داران و وابستگان اور کمیونٹی ممبرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

Milad-un-Nabi Conference under Minhaj-ul-Quran Dublan 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top