شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حاجی غلام غوث کے انتقال پر اظہار افسوس
حاجی غلام غوث تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور دیرینہ رفیق تھے: ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور (30 ستمبر 2025) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق،عزیز بھٹی ٹائون کے سینئر بزرگ رہنما حاجی غلام غوث کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حاجی غلام غوث ہمدرد، مخلص، نیک اور صالح انسان تھے۔ حاجی غلام غوث تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور دیرینہ رفیق تھے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی غلام غوث مرحوم اخلاق، محبت اور خدمت گزاری کا پیکر تھے۔ حاجی غلام غوث کی رحلت ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حاجی غلام غوث مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حاجی غلام غوث مرحوم کی نماز جنازہ یکم اکتوبر 2025 بدھ کو صبح 8:30 بجے فتح گڑھ میں ادا کی جائے گی۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، محمد رفیق نجم، بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، نور اللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، ناظم علی رحمت، شہباز بھٹی، حفیظ اللہ جاوید، کیپٹن(ر) عبد المجید و دیگر رہنمائوں نے حاجی غلام غوث کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کےلئے دعا کی ہے۔


















تبصرہ