پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ہری پور یونیورسٹی میں اسلامک لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

Dr Hassan Qadri addresses seminar Islamic leadership haripur

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ہری پور یونیورسٹی میں اسلامک لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

چئیرمین سپریم کونسل نے سیمینار کے انعقاد پر ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور رجسٹرار محمد ریاض سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے اسلامک لیڈرشپ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع ان کا پسندیدہ ہے اور اسی پر انہوں نے The Divine Alchemy of Leadership کے نام سے کتاب بھی تصنیف کی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے لیڈرشپ کو قرآنی آیات کی روشنی میں ثابت کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک حقیقی لیڈر بننے کے لیے کن اوصاف کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رول ماڈل ہیں۔ میں نے اپنی کتاب میں قرآنک مینیجمنٹ کے اصول بیان کیے ہیں جن سے رہنمائی حاصل کرکے کوئی بھی اچھا لیڈر بن سکتا ہے۔ سورۃ الکہف کے مضامین پر بھی میں نے ایک مکمل کتاب لکھی ہے جس میں اصحابِ کہف کے واقعے سمیت دیگر تاریخی واقعات کو لیڈرشپ کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا منیجمنٹ دراصل بکھری ہوئی چیزوں کو یکجا کرنے اور کسی کام کو تکمیل تک پہنچانے کا نام ہے۔ اسلام کی روشنی میں منزل کی طرف منظم انداز سے بڑھنا ہی قرآنک مینیجمنٹ ہے۔ منیجر وہ ہوتا ہے جو صرف آج کے لیے نہیں بلکہ آنے والے کل کے لیے بھی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ اصل لیڈر قوم کا خادم ہوتا ہے، وہ اپنی کامیابی پر بھی اپنی قوم کو نہیں بھولتا۔ لیڈر مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتا کیونکہ قرآن میں بھی مشاورت کا حکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر اپنے کام کو اپنی ذات کا کمال نہیں کہتا بلکہ اسے اللہ تعالیٰ کی عطا سمجھتا ہے۔ حقیقی لیڈر دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضرورت پر ترجیح دیتا ہے، وہ قوم کے حالات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتا ہے۔ لیڈر عہدے کو امانت سمجھتا ہے، قوم کا امین بنتا ہے۔ جو مختلف آراء سُننے اور ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا وہ لیڈر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ تمام اوصاف یکجا ہو جائیں تو ایک مضبوط اور کامیاب ریاست وجود میں آتی ہے۔

سیمینار میں ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور رجسٹرار محمد ریاض، اسسٹنٹ پروفیسر شیراز احمد، نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون علامہ جاوید القادری، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، حاجی غلام شبیر، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، قاضی فیض الاسلام، بلال شاہ سمیت یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ کے فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top