تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم شرقی کی تنظیم نو، پروفیسر مبشر حسن صدر اور علامہ محمد فاروق الحسن ناظم منتخب
تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم شرقی کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ناظم تنظیمات شمالی پنجاب محترم سید محمود الحسن نے کی۔ اجلاس میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں (جہلم 1-2، دینہ اور سوہاوہ) کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور اس کو ایک اہم تحریکی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنائی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعد ازاں سابق صدر پروفیسر شاہد بشیر طاہر نے اپنے دور کی ورکنگ رپورٹ پیش کی، جسے شرکاء نے سراہا۔ صدر اجلاس نے سابقہ تنظیم کو تحلیل کرتے ہوئے نئی قیادت کے انتخاب کے لیے ہاؤس اوپن کیا۔ مختلف ناموں پر غور کے بعد پروفیسر مبشر حسن (سابق ناظم ضلع جہلم، تحصیل دینہ) کو صدر جبکہ علامہ محمد فاروق الحسن کو ناظم کے طور پر کثرت رائے سے منتخب کیا گیا۔ ان کی کامیابی پر تمام شرکاء نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تنظیم نو میں نئے عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا، جن میں زین العابدین (نائب صدر)، محمد جنید انصاری (نائب ناظم)، وحید احمد کیانی (ناظم مالیات)، قاضی کامران رسول (ناظم دعوت و تربیت)، حافظ عرفان اصغر ( ناظم مراکزِ علم)، چوہدری احمد رضا (کوآرڈینیٹر ویلفیئر)، سعید احمد قادری (ناظم ممبر شپ)، محمد شبیر نواز (ناظم سوشل میڈیا) مقرر کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر نومنتخب صدر اور ناظم نے اپنی ٹیم کے ساتھ عزم کا اظہار کیا کہ وہ تحریک کے پیغام کو مزید عام کرنے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔
تبصرہ