شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 4 اکتوبر 2025 کو ’’غوثُ الاعظمؓ‘‘ کانفرنس سے خطاب کریں گے
کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام جامع المصطفیٰ مِسی ساگا کینیڈا میں ہوگی
لاہور (3 اکتوبر2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بزمِ غوثیہ کینیڈا کے زیرِ اہتمام ’’سالانہ غوثُ الاعظمؓ کانفرنس‘‘ 4 اکتوبر 2025ء (ہفتہ) کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوگی۔ یہ عظیم الشان روحانی اجتماع جامع المصطفیٰ، مِسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوگا۔
کانفرنس کا موضوع ’’درسِ سلوک و تصوف‘‘ ہے، جس میں سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تعلیماتِ غوث الاعظم کی روشنی میں عصرِ حاضر کے تناظر میں سلوک و تصوف کے پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔


















تبصرہ