پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کاغان میں منہاج اسلامک سنٹر کے لیے وقف اراضی کی دعائیہ تقریب میں شرکت

Dr Hassan Qadri DuaCeremony for Minhaj Islamic center kaghan

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج کالج برائے خواتین و اسلامک سنٹر کاغان کے قیام کے لیے سابق صوبائی وزیر احمد حسین شاہ کی جانب سے وقف کی گئی اراضی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے قبل سابق صوبائی وزیر احمد حسین شاہ نے چیئرمین سپریم کونسل کو وقف کی گئی اراضی کا تفصیلی معائنہ کروایا اور منصوبے سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے احمد حسین شاہ کے اس اقدام کو قابلِ تحسین اور خدمتِ دین کا بہترین جذبہ قرار دیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ اقدام علاقے کے عوام کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے اس اراضی پر بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس ادارے کے قیام سے نہ صرف اس علاقے بلکہ گردونواح کے نوجوان علم و تربیت کے زیور سے آراستہ ہوں گے، جبکہ خواتین کو بھی تعلیم و آگہی کے مواقع میسر آئیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرِ سرپرستی، ملک کے ہر خطے میں اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے قائم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ یہ شیخ الاسلام کی چالیس سالہ علمی، تربیتی اور اصلاحی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج منہاج القرآن ایک عالمگیر ادارہبن چکا ہے جو دنیا بھر میں دینِ محمدی ﷺ کی سربلندی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، سید مزمل شاہ، سید منیب شاہ، سید شعیب شاہ، انجینئر ثناء اللہ خان، جاوید ہزاروی، پروفیسر نثار سلیمانی اور دیگر معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Dr Hassan Qadri DuaCeremony for Minhaj Islamic center kaghan

Dr Hassan Qadri DuaCeremony for Minhaj Islamic center kaghan

Dr Hassan Qadri DuaCeremony for Minhaj Islamic center kaghan

Dr Hassan Qadri DuaCeremony for Minhaj Islamic center kaghan

Dr Hassan Qadri DuaCeremony for Minhaj Islamic center kaghan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top