پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کاغان کے چیف اور سابق سینیٹر سید مزمل شاہ کی رہائش گاہ چیف ہاؤس آمد
چیئرمین سپریم کونسل منہاجُ القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کاغان کے چیف اور سابق سینیٹر سید مزمل شاہ کی رہائش گاہ چیف ہاؤس آمد۔
چیف ہاؤس آمد پر سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ، سید شعیب علی شاہ، سید منیب افتخار شاہ اور دیگر معزز شخصیات نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ منہاجُ القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، جاوید ہزاروی، انجینئر ثناءاللہ خان، پروفیسر نثار سلیمانی، میاں ریاض الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امتِ مسلمہ کو علم، تحقیق اور اعتدال کا پیغام دیا۔ انہوں نے ہمیشہ دنیاوی مفادات سے بالاتر ہو کر علم کے فروغ کو اپنا مقصدِ حیات بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں دنیا کی پہلی روبوٹک لائبریری قائم کی گئی ہے، جبکہ پاکستان کی مختلف جامعات میں پیس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم اسٹڈیز اور تصوف سینٹرز کے قیام کے ذریعے علمی و فکری اصلاح کا کام جاری ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے منعقدہ ورلڈ اکنامکس اور ورلڈ ریلیجن کانفرنسز اپنی نوعیت کی منفرد مثالیں ہیں۔ منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کو نہ صرف علومِ شریعہ بلکہ جدید عصری تقاضوں کے مطابق سائنسی و سماجی علوم بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے قرآنِ حکیم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے دعا سکھائی: “رَبِّ زِدْنِی عِلْمًا یعنی علم حاصل کرنے کے بعد انسان کو اس علم میں فہم و بصیرت کے ذریعے مزید اضافہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ ہمارے علاقے میں تشریف لائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حقیقی معنوں میں اسلام کی عالمگیر ترویج کر رہے ہیں۔ ان شاءاللہ، آپ کی رہنمائی میں کاغان میں ایک جدید تعلیمی مرکز قائم کیا جائے گا۔
تبصرہ