پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مانسہرہ میں واقع لِٹل پانڈاز ارلی انٹروینشن سینٹر کا دورہ
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مانسہرہ میں واقع پروفیسر نثار سلیمانی کے لِٹل پانڈاز ارلی انٹروینشن سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر پروفیسر نثار سلیمانی نے چیئرمین سپریم کونسل کو ادارے کے مکمل شعبوں کا دورہ کروایا اور ادارے کی مکمل سرگرمیوں اور مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر میں بچوں کی ابتدائی تربیت، سپیچ و فزیکل تھراپی اور خصوصی تعلیمی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ادارے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں یہ مرکز قابلِ تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ادارے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ادارے کی انتظامیہ اور اسٹاف کو ان کی محنت و لگن پر مبارکباد دی۔
تبصرہ