پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 12 اکتوبر (اتوار) سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے
لاہور (8 اکتوبر2025)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 12 اکتوبر (اتوار) کو اوکاڑہ نزد دربار شریف حضرت کرمانوالا میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔کانفرنس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے خطاب میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اورنوجوان نسل کو پیغام دیں گے کہ کامیابی کا راز سیرت مصطفی ﷺ کی پیروی میں ہے۔
تبصرہ