ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ اور بڑی گیارہویں شریف کا روحانی اجتماع 11 اکتوبر 2025 کو ہوگا

Monthly-spiritual-gathering of gosha-e-durood

لاہور (8 اکتوبر2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور بڑی گیارہویں شریف کا روحانی اجتماع 11 اکتوبر2025 (ہفتہ) کو منعقد ہوگا۔ منہاج نعت کونسل سمیت دیگر ثناء خواں آقا ئے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے روحانی اجتماع میں گوشۂ درود کے نظام کے تحت پڑھا گیا درود پاک آقا کریم علیہ الصلٰوۃ و تسلیم کی بارگاہ عالیہ میں پیش کیا جائے گا۔

روحانی اجتماعات میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین، بزم قادریہ، گوشۂ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت و تربیت کے سکالرز تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان سمیت عشاقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top