ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد زون کے نائب صدر محسن رضا کی نمازِ جنازہ پڑھائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد زون کے نائب صدر قائد اعظم یونیورسٹی کے گریجویٹ محسن رضا کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم محسن رضا انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار اور محبت و احترام کرنے والا طالب علم تھا۔ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔
نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر ایم ایس ایم شیخ فرحان عزیز، چوہدری عرفان یوسف، انار خان گوندل، ابرار رضا ایڈووکیٹ، راؤ جاوید انجم، حفیظ اعوان، سید بلال حسن، سلمان کریم، حاجی غلام شبیر اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے مرکزی و ضلعی قائدین نے شرکت کی۔
تبصرہ