انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ

(ایم ایس پاکستانی)

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ مورخہ 29 اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ واقع ٹاون شپ لاہور میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد شریف، منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ فرحت حسین شاہ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، سید علی غضنفر کراروی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، نجم الثاقب اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کے علاوہ تحریک خاکسار کے چیئرمین علامہ حمید الدین مشرقی، وکلاء اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے ساتھ اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے بھی نماز جنازہ پڑھی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو نواحی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک کے مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیٹے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی قیادت میں وفد نے انورا ختر ایڈوکیٹ کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کے علاوہ تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی انوار اختر ایڈوکیٹ تک پہنچایا۔ یہاں مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بھی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے تحریک کے قائدین و کارکنان نے انوار اختر ایڈووکیٹ کو تعزیتی پیغاما ت بھیجے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top