سہ ماہی العلماء کی ویب سائٹ کا افتتاح

(ایم ایس پاکستانی)

منہاج القرآن علماء کونسل کے نمائندہ علمی و تحقیقی شمارہ سہ ماہی العلماء کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مورخہ 26 نومبر کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کے آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے اپنے دست مبارک سے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں نائب امیر تحریک سمیع اللہ قادری، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل صاحبزادہ فرحت حسین شاہ، مدیر العلماء علامہ محمد حسین آزاد، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب علامہ میر آصف اکبر، امیر پنجاب احمد نواز انجم، چیف آڈیٹر سید منظور احمد ترمذی، ناظم سیکرٹریٹ عبدالواحد بٹ، سینئر نائب ناظم علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ناظم لاہور علامہ غلام ربانی تیمور اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم بھی موجود تھی۔

افتتاح کے بعد صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور دیگر مہمانوں نے ویب سائٹ کے مختلف حصے آن لائن دیکھے۔ اس موقع پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے معزز مہمانوں کو ویب سائٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کو جدید ترین اور خوبصورت انداز میں ڈایزائن کیا گیا ہے۔ اس پر ناظر کی دلچسپی کے لیے دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

ویب سائٹ دیکھنے کے بعد تمام معزز مہمانوں نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔ منہاج علماء کونسل کے علمی و تحقیقی سہ ماہی العلماء کو آن لائن ملاحظہ فرمانے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کریں۔

منہاج ڈاٹ انفو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top