صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ھالینڈ سید مقصود احمد شاہ کی والدہ محترمہ کے رسم چہلم میں مرکزی قائدین کی شرکت

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ھالینڈ سید مقصود احمد شاہ کی والدہ محترمہ کے رسم چہلم میں مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت امورخارجہ شکیل احمد طاہر، سیکرٹری پروٹوکول نظامت امورخارجہ رانا نفیس حسین، پرسنل سٹاف محمد شکیل ممکا، عتیق الرحمان (آڈٹ آفس)، محمد علیم (ایڈمن آفس) اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد شکیل احمد طاہر نے آقا دوجہاں سرور کونین حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ اس کے بعد رانا محمد نفیس حسین نے ماں کی شان کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ اس موقع پر حاضرین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top