مناواں دہشت گردی کے روح فرساں واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

مورخہ: 31 مارچ 2009ء

ہماری فورسز محب وطن، با صلاحیت اور جذبہ شہادت سے لیس ہیں
یہ وقت ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ ملکی بقاء کے لیے جدوجہد کرنے کا ہے
تحریک منہاج القرآن کے قائدین کی مناواں دہشت گردی کے زخمیوں کی عیادت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں مناواں دہشت گردی کے زخمیوں کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود، احمد نواز انجم، پروفیسر ذوالفقار علی، بلال مصطفوی، افتخار شاہ بخاری، میاں زاہد اسلام، سہیل رضا، ودیگر کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ مناواں دہشت گردی کے روح فرساں واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔ ملک اندورنی وبیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے، یہ وقت ذاتی مفادات کے لیے جنگ لڑنے کا نہیں بلکہ فروعی اختلافات بھلا کر ملک کی بقا کی خاطر جدوجہد کرنے کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری فورسز محب وطن، با صلاحیت اور جذبہ شہادت سے لیس ہیں، جرات مندی اور بہادری کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بلند حوصلہ فورسز نے جس طرح چند گھنٹوں میں دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اس پرایک ایک جرات مند اہلکار کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کو درپیش چیلنجز انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اگر ہم وطن عزیز میں امن وخوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں تو پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top