ملک میں جاری دہشت گردی کی بد ترین لہر سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تک محفوظ نہیں : فاطمہ مشہدی
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فاطمہ مشہدی نے کہا کہ وطن عزیز میں جاری دہشت گردی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بری طرح مجروح ہورہا ہے اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تک محفوظ نہیں ہیں۔ اس خوفناک دہشت گردی کی روک تھام کیلئے 9 اپریل بروز جمعرات تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قومی امن کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔ جو قیام امن کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ قومی امن کانفرنس میں ملک بھر سے مؤثر شخصیا ت جس میں عظمیٰ زاہد (MNA-PPP)، صبا صادق (MNA-PML-Q)، مہناز رفیع (MNA-PML-Q)، صائمہ ثقلین (MPA)، ناصرہ نصیر(CPL)، عابدہ جاوید (سبیل ویلفیئر فاؤنڈیشن)، بانو قدسیہ (ادیبہ شاعرہ)، فردوس بٹ (ہائیکورٹ بار کونسل )، روبینہ شاہین وٹو (MNA)، شازیہ اشفاق (MPA-PML-N)، عافیہ سرور (صدر ویمن کیمیشن جماعت اسلامی)، ممتاز مغل (عورت فاؤنڈیشن)، نادیہ نقوی (پاکستان فٹبال فیڈریشن)، عصمت فردوس (فلاح عوام سوشل ویلفیئر)، عظمیٰ اعوان (صدر خلافت موومنٹ)، ڈاکٹر نبیلہ طارق (جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایل پنجاب)، شائستہ بخاری (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ویمن رائٹس ایسوسی ایشن)، ہما عزیز (پاکستان ورکرز فیڈریشن)، میمونہ ہاشمی (سٹی گورنمنٹ فار ویمن افیئرز)، سمیعہ راحیل قاضی (جماعت اسلامی)، نیلم شاہ (عوامی نیشنل پارٹی)، سعیدہ موسوی (امامیہ آرگنائزیشن)، فائزہ احمد (سیاسی شخصیت)، عظمیٰ سعید (عورت فاؤنڈیشن)، سحر عطاء اللہ (ہیومن رائٹس کمیشن)، تسنیم انور (انشورنس سوسائٹی)، شبانہ ندیم (جوائنٹ سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن)، نسرین کیانی (نسرین کیانی فاؤنڈیشن) خصوصی شرکت کررہی ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات کثیر تعداد میں شرکت کریں گی۔
تبصرہ