منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی شادیوں کی اجتماعی پروقار تقریب 12 اپریل 2009ء بروز اتوار 11:00 بجے دن منہاج القرآن پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہورہی ہے۔ جس میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 23 خواتین کا نکاح اور رخصتی کا فریضہ سرانجام دیا جا رہا ہے۔ خوشی کی اس بابرکت تقریب میں، سردار آصف احمد علی (MNA سابق وزیر خارجہ) ثمینہ گھرکی (وفاقی وزیر) ماروی میمن (MNA) خوش بخت شجاعت(MNA و مرکزی رہنما MQM) پروین گل (سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن) ساجدہ میر (MPA) انبساط خان (MPA) عاصمہ ممدوٹ (MPA) ماجدہ زیدی (MPA)شعیب خان نیازی اور دیبا مرزا (MPA) شرکت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ملک بھر سے سماجی، کاروباری تنظیموں کے نمائندگان بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top