منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19 اپریل بروز اتوار کو ہو گا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19 اپریل 2009ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر میں منعقد ہو گا جس کی صدارت صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین کریں گے،   اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کی مرکزی مجلس عاملہ کے عہدیداران،  منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران،   منہاج یوتھ لیگ سپین کی ایگزیکٹو کونسل اور منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے تمام اراکین شرکت کریں گے۔  

اجلاس کا آغاز نماز عصر کے بعد 6:30 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گا جو نماز مغرب تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کی سہہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ سہہ ماہی کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top