منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام علماء مشائخ کنونشن

منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام علماء و مشائخ کنونشن ایوان خاص ھال شاد باغ لاہور میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’’منہاج السوی‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو اجتماعیت کی ضرورت ہے۔ تعلیمی اداروں کا قیام بہت ہی ضروری ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم حدیث میں خدمات امت مسلمہ کیلئے قابل فخر ہیں۔

ناظم اعلیٰ داکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علماء کی خادم ہے علماء نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کیلئے امید کی کرن ہیں ان کا تجدیدی کام اگلی نسلوں کی ہمیشہ رہنمائی کرتا رہے گا۔

مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ آج دہشت گردی کے ذریعے قتل عام ہورہا ہے۔ اسلام امن و سلامتی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتفاق و اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے پوری امت پر زوال مسلط ہے۔ شیخ الاسلام کی تجدیدی خدمات موجودہ دور میں امت مسلمہ کا اثاثہ ہیں۔ علامہ احمد محمود قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تجدیدی کام آنے والی کئی صدیوں تک امت کی رہنمائی کرے گا۔

اللہ دین شاہ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن موجودہ دور کی فعال ترین اسلامی تحریک ہے اور اس کی قیادت کی بصیرت کا زمانہ معترف ہے۔ علامہ محمد اسلم شکوری نے کہا کہ پاکستان میں شریعت کے نام پر اسلام کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ علامہ حافظ خان محمد قادری نے کہا ہے کہ برصغیر کی دھرتی پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا وجود بڑی نعمت ہے۔ وہ امت مسلمہ کے مسائل کا مکمل ادراک اور اس کا حل بھی رکھتے ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر امت مسلمہ اور پاکستان مسائل سے باہر نکل سکتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید فاروق حسن شاہ، پیر سید شریف نقشبندی، مفتی لیاقت علی صدیقی، سید امداد حسین شاہ، محمد شریف شہزاد، صالح محمد شاہ، علامہ محمد اسلم نوری، محمد اقبال اور ممتاز حسین صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top