پاکستانی صحافیوں پر حملہ قابل مذمت ہے، صحافیوں کی عالمی تنظیموں اور حکومت پاکستان کو بھارت سے شدید احتجاج کرنا چاہیے۔

انتہاء پسند ہندو تنظیموں کی کثرت کے باعث انڈیا میں بسنے والے مسلمان تشدد پسند ہندؤوں سے محفوظ نہیں ہیں
انتہاء پسند اور متشدد ذہنیت کی ہندو تنظیمیں خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے دہلی میں پاک بھارت جرنلسٹ کانفرنس کے دوران انتہاء پسند ہندؤوں کی طرف سے پاکستانی صحافیوں پر حملہ اور انہیں زدو کوب کرنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انڈیا میں انتہاء پسند ہندو تنظیموں کی کثرت کے باعث انڈیا میں بسنے والے مسلمان تشدد پسند ہندؤوں سے محفوظ نہیں ہیں اور آئے روز مسلمانوں کو اجتماعی طور پر قتل کرنے اور ان کے گھروں کو آگ لگانے جیسے واقعات کی بازگشت میڈیا کے ذریعے سنائی دیتی رہتی ہیں مگر پاکستانیوں کیلئے ان انتہاء پسند ہندؤوں میں بالخصوص نفرت کا زہر بہت زیادہ ہے۔ ان حالات میں بھارتی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ پاک بھارت صحافیوں کی اس کانفرنس کے فول پرو ف سیکیورٹی انتظامات کرتی مگر تناؤ کے اس ماحول میں بھی بھارتی حکومت نے دانستہ طور پر اس میں غفلت برتی جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک میں اقلیتوں کی جان و مال اور عزت غیر محفوظ ہے اور انتہاء پسند اور متشدد ذہنیت کی ہندو تنظیمیں خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں جس کا بڑی طاقتوں اور اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر صحافیوں کی عالمی تنظیموں اور حکومت پاکستان کو شدید نوٹس لیکر بھارت سے احتجاج کرنا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top