ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اوپل کے والد گرامی محمد اشرف اوپل گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک محمد بلال اوپل کے والد گرامی محمد اشرف اوپل گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ محمد اشرف اوپل صاحب کا شمار منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی اراکین اور سینئر رہنماؤں میں تھے۔ آپ کی مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔ بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین القادری، ممبر سپریم کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین القادری، امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نگران امور خارجہ نجم الثاقب، مرکزی قائدین اور سٹاف ممبران نے بھی اشرف اوپل صاحب کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top