منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے وفد کی اوسلو، ناروے کے مرکز پر آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے وفد نے گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا تنظیمی دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے قائدین سے تفصیلی ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے وفد میں سید عدنان علی شاہ، چودھری عنصر رحیم اور راجہ جنید اختر شامل تھے۔ انہوں نے قائدین سے ملاقات کے دوران مشن کے کام کے بارے میں بتایا اور مزید بہتری لانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور فن لینڈ میں مشن کے کام کو مزید موثر انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور و فکر کیا گیا اور مستقبل کی لانگ ٹرم پلاننگ کو حتمی شکل دی گئی۔

اس موقع پر چودھری عنصر رحیم کو منہاج القرآن کے مشن کے فروغ کے لیے فن لینڈ میں مرکزی ذمہ داری سونپی گئی اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے فیض عالم قادری نے شیخ الا سلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، سی ڈی اور ڈی وی ڈی منہاج القرآن ناروے کی طرف سے بطور تحفہ پیش کی۔ وفد نے جن مرکزی قائدین سے ملاقات کی ان میں منہاج القرآن ناروے و یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حسن میرقادری، ناظم فیض عالم قادری، منہاج ایجوکیشن سنٹر کے پروفیسر محمد اعجاز، منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے عقیل قادر شامل ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیکنڈینیوا کی سطح پر آپس میں رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ اس پورے خطے میں مشن کو فروغ حاصل ہو سکے۔

رپورٹ: عقیل قادر (اوسلو۔ ناروے)
مرتب: میاں اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top