منہاج ایجوکیشن سوسائٹی
کسی بھی ملک کی سر بلندی اور ترقی کا زیادہ انحصار اس کی عوام کے تعلیمی و شعوری تناسب پر ہوتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو معرضِ وجود میں آئے نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ہماری شرح خواندگی شرم ناک حد تک کم ہے۔ ہمارا ملک شرح خواندگی کے اعتبار سے 178 نمبر پر ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں ایشیاء کے بے شمار دیگر ممالک کی پرائمری تعلیم کا تناسب ہم سے کہیں بہتر ہے۔ مثلاً جاپان، سری لنکا اورجنوبی کوریا میں 100فیصد، انڈونیشیا میں 90فیصد، تھائی لینڈ میں 96فیصد، ایران میں 95فیصد، انڈیا میں 78فیصد اور بنگلہ دیش میں 62فیصد جبکہ یونیسکو کی بین الاقوامی تعریف کے مطابق ہمارے ہاں شرح خواندگی 26فیصد سے بھی کم ہے۔درج بالا اعداد و شمار کسی بھی دردمند پاکستانی کےلئے پریشان کن ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں تو شرح خواندگی میں اضافے کےلئے مختلف منصوبوں پر عمل ہو رہا ہے مگر ہمارے ہاں نہ تو حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور نہ نجی سطح پر کوئی جامع منصوبہ روبہ عمل ہے۔
ان پریشان حالات کا تدارک کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایک کروڑ سے زائد افراد کو دینی و دنیاوی تعلیم اورقومی و ملی شعور سے آراستہ کرنے کےلئے جنوری 1994ء میں پانچ مختلف سطحوں پر ایک جامع تعلیمی منصوبہ کا آغاز کیا جس کےلئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان (MES) کا قیام عمل میں لایا گیا اور آج الحمد للہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی MES کے زیر اہتمام 572سکول نئی نسل میں فروغ شعور اور فکری و نظریاتی بیداری کے ساتھ قومی ترقی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ منہاج سکولز سسٹم میں بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ افراد کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کےلئے سائنسی، طبی اور پیشہ وارانہ راہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے ملک کے ہر گوشے میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے فلاح انسانی میں مصروف عمل ہیں اور معاشرے میں جہالت کی تاریکی کو علم کے نور سے منور کر رہے ہیں تاکہ حقیقی معنوں میں افراد معاشرہ کو ملک کا مفید شہری بنایا جاسکے۔ جس سے عوام و خواص بخوبی آگاہ ہیں۔
MES کے قیام کے مقاصد
- بین الاقوامی سطح پر ایک یونیورسٹی ، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں ایک ایک یونیورسٹی، ضلعی سطح پر 100ماڈل کالجز، شہری سطح پر 1000ماڈل سکولز اور دیہی سطح پر 5000پبلک سکولز قائم کرنا۔
- طلبہ /طالبات کی علمی و عملی، فکری و نظریاتی اوراخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا مؤثر انتظام کرنا جس سے وہ ملک وملت کی مخلصانہ اور ماہرانہ خدمت کے اہل ہوسکیں۔
- دینی اور دنیاوی تعلیم میں حسین امتزاج پیدا کرنا۔
- طلبہ /طالبات کو مخصوص تنگ نظری اور باہمی تعصبات و فرقہ پرستی پر مشتمل محدود سوچ سے بالا کر کے انہیں اس قابل بنانا کہ وہ عالمگیر سطح پر اتحاد امت مسلمہ کیلئے اہم کردار ادا کرسکیں۔
- طلبہ /طالبات کی ایسی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا جس کے ذریعے وہ تعمیر شخصیت، تقویٰ اورتزکیہ نفس کی منزل پا سکیں۔
- نصاب تعلیم میں دینی وعصری علوم کو اس طرح یکجا کرنا جس سے طلبہ نہ صرف حقیقی مسلمان بنیں بلکہ وہ معاشرے کا ایک فعال رکن بھی بن سکیں۔
- طلبہ /طالبات میں محنت کی عظمت اجاگر کرنا اور اس سلسلے میں اسلامی نقطہ نظر کو واضح کرنا تاکہ ہاتھ سے کام کرنا معاشرے میں باعث شرم نہ سمجھا جائے۔
- تعلیمی اداروں میں متعین معلمین و معلمات کےلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم تربیتی کورسز کا اجراء کر کے ان کے فکری و نظریاتی، روحانی واخلاقی اورپیشہ وارانہ تربیت اور راہنمائی کا اہتمام کرنا۔
- نظام امتحانات کو اس طرح جدید خطوط پر استوار کرنا جس کے نتیجے میں بچوں کے اندر تخلیقی و تحقیقی صلاحیتیوں کو اجاگر کیا جاسکے۔
- اساتذہ و طلبہ /طالبات کے ذوق مطالعہ کواجاگر کرنے کےلئے جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ لائبریریاں قائم کرنا۔
- نظریہ پاکستان اور دستور پاکستان کی روشنی میں محکمہ تعلیم، حکومت پاکستان کو اس کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں میں معاونت فراہم کرنا۔
- طلبہ/ طالبات کی سوچ کو تعصب اورفرقہ واریت سے پاک کرنا تاکہ عالمگیر سطح پر اتحاد امت کےلئے اہم کردار ادا کر سکیں۔
- طلبہ/ طالبات میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اجاگر کر کے رضائے الٰہی حاصل کرنا۔
خصوصیات
- منہاج ایجوکیشن سوسائٹیMES کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کےلئے تمام تر وسائل منہاج القر آن ویلفیئر فاؤنڈیشن فراہم کرتی ہے۔
- ان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کم از کم 25فیصد غریب اور ہونہار طلبہ/طالبات کے اخراجات منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن برداشت کرتی ہے۔
- مستحق اور نادار طلباء کو سکول کی کتابیں اور یونیفارم بھی مفت فراہم کی جاتی ہے۔
- ملک بھر میں جاری مروجہ نصاب کی بجائے بامقصد نصاب پڑھایا جاتا ہے جس کوMES کے شعبہ تحقیق نصاب نے اسلامی اور جدید بنیادوں پر مدون کیا ہے۔
- سہ ماہی بنیادوں پر سکولز میں اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ستمبراور دستمبر میں سمیسٹروائز امتحانات منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت لیے جاتے ہیں۔ مرکزی سطح پر نظام امتحانات MES کا طرہ امتیاز ہے۔
- تعلیمی معیار برقرار رکھنے کےلئے تمام کلاسز کے سالانہ امتحانات منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت لیے جاتے ہیں اور اس بورڈ کے تحت نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے۔
- پاکستان لیول پر پوزیشن ہولڈر طلبہ /طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- ان تعلیمی اداروں کا مقصد تعلیم برائے تعلیم اور صرف ڈگریوں اور اسناد کا جاری کرنا نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد طالب علم کو ایک مثبت سوچ کا حامل پاکستانی شہری بنانا ہے۔
- تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کے ذریعے طلبہ/طالبات کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
- پورے پاکستان میں منہاج سکولز کے طلبہ /طالبات میں یکسانیت پیدا کرنے کےلئے ایک ہی مجوزہ یونیفارم ہے جو منہاج سکولز کا طرہ امتیاز ہے۔
- ان اداروں میں طلباء کی روحانی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
منہاج سکولز کے دیگر سکولز سے نمایاں امتیازات
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کے تحت چلنے والے سکولز کئی اعتبار سے منفرد ہیں جن کا اندازہ درج ذیل امتیازات سے لگایا جا سکتا ہے۔
- منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے سکولز کے تعلیمی و انتظامی امور کو احسن انداز میں چلانے کےلئے پرنسپل مکمل اختیارات رکھتا ہے۔ ہرسکول میں کام کی ایک واضح تقسیم کار ہونے کی وجہ سے سکول کے تعلیمی، انتظامی، نصابی، ہم نصابی، اور مالی امور کو احسن انداز میں انجام دیا جاتا ہے۔
- منہاج سکولز کے تعلیمی اور انتظامی معاملات کےلئے ایک تعلیمی پالیسی بنائی گئی ہے۔ ہر سکول، پالیسی کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرتا ہے جس سے سکول میں مثبت نتائج پیداہوتے ہیں۔
- منہاج سکولز کے انتظامی نظم کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مسائل کو حل کرنے کےلئے ہر سکول میں ایک منہاج ایجوکیشن کونسل(MEC) قائم کی جاتی ہے جو چار افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔ منہاج ایجوکیشن کونسل (MEC) انتظامی مسائل کو حل کرنے میں پرنسپل کی مدد کرتی ہے تاکہ سکول کسی قسم کی انتظامی دشواری کی وجہ سے مسائل کا شکار نہ ہوں، اس طرح تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کےلئے منہاج ایجوکیشن کونسل (MEC) معاون ثابت ہوتی ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) اپنے تمام تر فیصلے تعلیمی پالیسی کی روشنی میں کرتی ہے اور سکول کو حسب ضرورت مالی معاونت بھی فراہم کرتی ہے۔
- منہاج سکول سسٹم کا امتیازی پہلو مانیٹرنگ سسٹم کا ہونا بھی ہے جس سے ہر سکول کا (CHECK & BALANCE)بھی رکھا جاتا ہے۔ اس کام کےلئے پورے پاکستان کوانتظامی نقطہ نظر سے مختلف 14زونز میں تقسیم کیاگیا ہے، ہر زون میں ایک ماہر تعلیم انسپکٹر ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے جو ہر تین ماہ میں کم ازکم ہر سکول کے دو وزٹ کرتا ہے اور رپورٹ مرکز ارسال کرتا ہے۔ ہر زون میں انسپکٹر ایجوکیشن اپنے ماتحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں ڈسپلن اور معیارِ تعلیم کو برقرار رکھنے کاذمہ دار ہوتا ہے اور مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بناتا ہے۔
- منہاج سکولز کا پورے پاکستان میں یکساں نصاب تعلیم ہے اور طلبہ کی فکری، اخلاقی، روحانی، نظریاتی اور قومی ثقافت کو مدنظر رکھ کر تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔
- منہاج ایجوکیشن سوسائٹی(MES) کے تحت چلنے والے سکولز کا طرہ امتیاز یہ بھی ہے کہ منہاج سکولز کے امتحانات سمیسٹر ستمبر، دسمبر اور سالانہ امتحانات منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت لئے جاتے ہیں۔ جس سے معیارِ تعلیم قائم رہتا ہے اور سکولز میں مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح زونل سطح پر اور پاکستان لیول پر (TOP) کرنے والے طلبہ/ طالبات کی مرکزی سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کے تحت چلنے والے سکولز کے اساتذہ کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ کرنے کےلئے ہر سال مختلف اوقات میں اور دوران تعطیلات، تربیت اساتذہ کےلئے ریفریشر کورس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ معیارِ تعلیم کو بڑھایا جا سکے۔ اس طرح بچوں کی ذہنی، فکری اور روحانی تربیت اچھے اور تربیت یافتہ اساتذہ کرتے ہیں جس سے ملک پاکستان کی خدمت کےلئے ایسے طلبہ پیدا کئے جا رہے ہیں جو مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اچھے شہری اور حب الوطنی کے جذبہ سے سر شار ہیں۔
اہداف
نمبرشمار | منصوبہ | تعداد |
1 | بین الاقوامی یونیورسٹی | 1 |
2 | قومی یونیورسٹیاں | 5 |
3 | ماڈل کالجز | 100 |
4 | ماڈل سکولز (ششم تا دہم) | 1000 |
5 | پبلک سکولز (نرسری تاپنجم) | 5000 |
6 | عوامی تعلیمی مراکز | 10000 |
MES کا تنظیمی ڈھانچہ
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا تنظیمی ڈھانچہ تعلیمی پالیسی 2000ء کے صفحہ نمبر 26 پر درج ہے۔ لیکن محدود مالی وسائل کے پیش نظر عملاً حسب ذیل افراد اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔
- سید منور حسین نقوی ڈائریکٹر
- محمداقبال شریف ڈپٹی ڈائریکٹر
- میاں محمد سرور صدیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر
- سیف اللہ بھٹی کنٹرولر امتحانات
- صوبیدار(ر) غلام قادر سپرنٹنڈنٹ
- محمد ابوبکر اکاونٹ آفیسر
- نور آصف کمپیوٹر آپریٹر + سینئر کلرک
- محمد اعظم طارق اسسٹنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ
- طارق محمود اسسٹنٹ
MES کے تنظیمی نیٹ ورک کے فیصلہ جات کرنے کےلئے ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کو AC-MES کا نام دیاگیا ہے۔
- ڈاکٹر رحیق احمدعباسی (ناظم اعلیٰ) سربراہ
- کرنل(ر) محمد احمد سینئر ناظم اعلیٰ ممبر
- احمد نواز انجم (امیر تحریک پنجاب) ممبر
- پروفیسر نسیم اے چوہان سینئر ممبر
- پروفیسر محمد رفیق سیال سنیئر ممبر
- سکواڈرن لیڈر(ر) عبدالعزیز (نائب ناظم اعلیٰ II) ممبر
- تنویر احمد قریشی ممبر
- محمد اقبال شریف ممبر
- پروفیسر نصر اللہ معینی ممبر
- سرور صدیق (DCR) ممبر
- سیف اللہ بھٹی (E.C) ممبر
- نعیم احمد (کامرہ کینٹ) ممبر
- اختر علی قادری (بدومہلی) ممبر
- ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو(لاہور) ممبر
- ظفر اقبال طاہر( آزاد کشمیر) ممبر
- قمر جاوید ملک (سیالکوٹ) ممبر
- پروفیسر سلیم چوہدری(جہلم) ممبر
- حافظ احسان الحق ( آزادکشمیر) ممبر
- مرزا رشید احمد ( آزادکشمیر) ممبر
- حافظ نیاز احمد (سرگودھا) ممبر
- سید ضمیر الحسن شاہ( عارف والا) ممبر
- ڈاکٹر طارق محمود چوہدری (پنجاب یونیورسٹی) ممبر
- سیدہ طیبہ طاہرہ (ہری پور) ممبر
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کے تعلیمی ڈھانچہ میں فیلڈ میں سکولز کی انسپکشن کےلئے انسپکٹر ایجوکیشن کام کر رہے ہیں جو سکولز کے تعلیمی، انتظامی اور مالی امور کو چیک کرتے ہیں اور تعلیمی پالیسی پر عمل در آمد کراتے ہیں اور بہتری کےلئے حل تجویز کرتے ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سابق عہدیداران جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا درج ذیل ہیں۔
- محترم تنویر قریشی شہید
- محترم پروفیسر محمد رفیق سیال
- محترم عبداللہ نوشاہی
- محترم بشیر خان لودھی
- محترم شیخ حاجی محمد سلیم
- محترم محمد نواز سندھو
- محترم عاقل ملک
- حسن میر قادری
- محترم بریگیڈئر(ر) محمد یوسف
- محترم کرنل (ر)فضل عمیم
- محترم کرنل(ر)شجر حسین
- محترم پروفیسر نسیم اے چوہان
- محترم محمد رضی
- محترم پروفیسر نصر اللہ معینی
- محترم زاہد عزیز حقانی
- محترم فرحت حسین شاہ
- محمد اکرام غوری
- محترم قمر جاوید ملک
- محترم غلام ربانی تیمور
- محترم ثاقب تارڑ
- محترم محمد زمان مغل
MES کے مرکزی شعبہ جات
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی اداروں کا قیام، انتظام وانصرام، منصوبہ بندی تشکیل نصاب، درسی کتب کی تیاری، نظام امتحانات اور تربیت اساتذہ کے مختلف پروگراموں کوچلانے کےلئے مرکزی سطح پر چھ شعبے کام کر رہے ہیں۔ تمام شعبے براہ راست مینیجنگ ڈائریکٹر MES کی نگرانی کام کر رہے ہیں۔
- شعبہ منصوبہ بندی، انتظامات و نگرانی Directorate of Planning, Managment & Supervision
- منہاج ایجوکیشن بورڈ Minhaj Education Board
- شعبہ تحقیقِ نصاب Directorate of Curriculum Research
- شعبہ تربیت اساتذہ Directorate of Teachers Training
- شعبہ خدمات (سروسز ڈیپارٹمنٹ) Services Department
- شعبہ مالیات Finance
شعبہ منصوبہ بندی، انتظامات و نگرانی
جس طرح کوئی ملک آئین یا دستور کے بغیر نہیں چل سکتا اسی طرح کوئی ادارہ پالیسی کے بغیر بھی نہیں چل سکتا۔ (irectorate of Planning, Management & Supervision) DPMS ہی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا وہ انتہائی اہم شعبہ ہے جو پالیسی ڈرافٹ کی تیاری، سنٹرل ورکنگ کونسل(CWC) ، مرکزی ایگزیکٹو اورسرپرست اعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی تعلیمی پالیسی جاری کرتا اور اس پر عمل کرواتا ہے۔ منہاج سکولز کو ڈسپلن کے مطابق چلانے کےلئے تعلیمی پالیسی برائے منہاج سکولز بنائی گئی ہے جس پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جاتا ہے یہ شعبہ براہِ راست ڈائریکٹر تعلیمات کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال شریف (ایم اے ایجوکیشن، ایم اے عربی، اسلامیات) بطور سٹاف آفیسر ڈائریکٹر تعلیمات کی معاونت کرتے ہیں۔ اس شعبہ کے ذمہ چند نمایاں کام حسب ذیل ہیں۔
- تعلیمی پالیسی پرعملدر آمد کروانا۔
- نئے تعلیمی ادارے کھولنے کےلئے پیشہ وارانہ رہنمائی فراہم کرنا۔
- تعلیمی اداروں کے قیام کےلئے فزیبلٹی اور سروے رپورٹ کی بنا پر منظوری دینا۔
- پہلے سے قائم شدہ تعلیمی اداروں کو پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کرنے، انہیں ترقی دینے کےلئے گائیڈ لائن اور ہدایات جاری کرنا۔
- سکولوں کی ہمہ جہت انسپکشن، آڈٹ اور راہنمائی کا مربوط نظام قائم کرنا۔
- پرائیویٹ سیکٹر میں قائم اداروں کا MES کے ساتھ الحاق کےلئے پالیسی مرتب کرنا۔
- روزہ مرہ ڈاک کی چیکنگ اورمشاورت سے فیصلہ جات کرنا۔
- پرابلم سکولز کا وزٹ کرنا
- روزہ مرہ ڈاک کا جواب تیار کرنا۔
- وزٹر سے ملاقات اور انفارمیشن دینا۔
- اہم امور پر ناظم اعلیٰ سے ڈسکشن کرنا۔
- ٹریننگ سپروائزی سٹاف برائے امتحانات۔
- پرچہ جات کی تیاری کےلئے امتحانی حوالے سے ہدایات اور Measurement سے آگاہ کرنا۔
- جملہ امتحانی امور کی سپروژن اور معاونت کرنا۔
- انسپکٹرز ایجوکیشن کی میٹنگ کا انعقاد کرنا اور منٹس جاری کرنا۔
- انسپکٹرز ایجوکیشن کے وزٹ پروگرام پر عمل در آمد کرانا۔
- ٹیچرز ٹرنینگ کا اہتمام کرنا۔
- سالانہ پروگرام کا انعقاد کرنا۔
- MES کے جملہ امور میں سپروژن کرنا۔
حکمت عملی/ سسٹم
انسپکٹر ایجوکیشن کا تقرر
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مقرر کردہ اہداف اورمقاصد کے حصول اور تعلیمی پالیسی پر عملدر آمد کےلئے باقاعدہ ایک سسٹم وضع کیا گیا ہے جس کے تحت پورے ملک کو انتظامی اعتبار سے درج ذیل 14زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
- اٹک
- جہلم زون۔
- لاہور زون۔
- سرگودھا زون
- فیصل آباد زون۔
- راولپنڈی و سرحد زون۔
- گوجرانوالہ زون۔
- گجرات زون۔
- ملتان زون۔
- وہاڑی۔
- کراچی
- اندرون سندھ
- بلوچستان۔
- شمالی علاقہ جات
ہر زون میں ایک انسپکٹر ایجوکیشن کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ان میں سے اکثرحضرات محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ DEO یا AEO کے علاوہ ماہرین تعلیم ہیں۔ انسپکٹر ایجوکیشن کی ذمہ داریاں اوراختیارات تعلیمی پالیسی 2000ء کے صفحہ نمبر 18 پر تفصیلاً درج ہیں۔ تاہم اس شعبے سے متعلقہ اہم کام حسب ذیل ہیں۔
- نئے سکول کھولنے کےلئے احباب کو Motivate کرنا اورعملی معاونت کرنا۔
- سکولوں کی گورنمنٹ کے ساتھ رجسٹریشن کےلئے سکول اورانتظامیہ کے ساتھ کیس کی تیاری کےلئے معاونت
- ہفتے میں کم از کم 4 دن سکولوں کے وزٹ کرنا اور آخری دو دن ان وزٹس کی رپورٹس تیار کرکے مرکز ارسال کرنا اور راہنمائی فراہم کرنا۔
- تعلیمی پالیسی پرعمل در آمد کو یقینی بنانا v۔مرکزی فیصلہ جات کا سکولز میں نفاذ کرنا
انسپکٹر ایجوکیشن میٹنگ
DPMS کے تحت ہر ماہ تمام انسپکٹرز ایجوکیشن کی مرکز پر ایک میٹنگ بلائی جاتی ہے۔ جہاں گذشتہ ماہ کی کارکردگی پیش آمدہ مشکلات اور آئندہ کا لائحہ عمل جیسے معاملات زیر بحث لائے جاتے ہیں۔
منہاج ایجوکیشن کونسل(MEC ) کی تشکیل
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت پورے ملک بشمول آزاد کشمیر و شمالی علاقہ جات میں 572 چلنے والے تعلیمی ادارے تحریکی احباب کی مالی قربانیوں اورعملی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ ان احباب کی عملی سرپرستی، تعاون اورنگرانی کے بغیر سکولوں کی ترقی کی مطلوبہ رفتار حاصل نہیں ہوسکتی۔ اسی مقصد کے پیش نظر ہر سکول کےلئے چار افراد پر مشتمل منہاج ایجوکیشن کونسل(MEC) کے نام سے ایک باڈی تشکیل دی جاتی ہے۔ یہ تحریک اور MES کی نمائندہ باڈی ہوتی ہے۔ جس کی ذمہ داری سکول کو درپیش انتظامی نوعیت کے مسائل حل کرنا یا مالی معاونت کرنا اورسکولوں کی ماہانہ بنیادوں پر انسپکشن کر کے رپورٹ مرکز ارسال کرنا ہوتی ہے۔ اس طرح سکولوں کی انسپکشن اور راہنمائی کا دوہرا نظام قائم کیا گیا ہے۔
مرکزی ٹیم کے سکولوں کے وزٹ
سکولوں سے براہ راست رابطے کی بناء پر تعلیمی، انتظامی اور مالی معاملات سے باخبر رہنے کےلئے وقتاً فوقتاً مرکز سے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اکاوئنٹنٹ پرمشتمل تین رکنی ٹیم بھی سکولوں کے دورہ جات کرتی ہے۔ سکول کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ سکول کی MEC اوردیگر تحریکی احباب سے ملاقات اوران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ نیز تنظیمات اور سکولز کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی کاوشیں کی جاتی ہیں۔ اس طرح کے دورہ جات کے انتہائی مثبت اورحوصلہ افزاء نتائج سامنے آتے ہیں۔
علاوہ ازیں ضلعی سطح پر بھی قائم منہاج سکولز کی میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مرکز سے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شرکت کرتے ہیں اورسکولز کیFeed Back لیتے ہیں اورمعیار کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کرنے کےلئے بھی مشاورت کی جاتی ہے۔
الحمدللہ آج MES کو قائم ہوئے تقریباً 11 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس دوران MESنے اپنے اہداف میں کس قدر کامیابی حاصل کی، اس کا اندازہ درج ذیل تفصیل سے لگایاجا سکتا ہے۔
پراگریس
منصوبہ | حصول اہداف میں کامیابی | تعداد طلباء وطالبات |
بین الاقوامی یونیورسٹی | - | - |
قومی یونیورسٹی | 1 | 2500 |
ماڈل کالجز | 4 | 4182 |
ماڈل سکولز | 257 | 28000 |
پبلک سکولز | 310 | 42000 |
1 | کل قائم شدہ تعلیمی ادارہ جات | 572 |
2 | کل طلباء و طالبات | 1,17,680 |
3 | تعلیمی ادارہ جات سے وابستہ سٹاف | 4,000 |
1994ء تا 2005ء کھلنے والے سکول
نمبرشمار | سال | تعداد سکولز | کل تعداد |
1 | 1994 | 30 | 30 |
2 | 1995 | 35 | 65 |
3 | 1996 | 38 | 103 |
4 | 1997 | 45 | 148 |
5 | 1998 | 87 | 235 |
6 | 1999 | 30 | 265 |
7 | 2000 | 57 | 322 |
8 | 2001 | 53 | 375 |
9 | 2002 | 60 | 435 |
10 | 2003 | 58 | 493 |
11 | 2004 | 56 | 549 |
12 | 2005 | 23 | 572 |
|
Total Schools | 572 |
مستفید ہونے والے طلبہ کی تعداد
نمبرشمار | زون | موجودہ تعداد | فارغ التحصیل طلبہ کی تعداد | کل مستفید |
1 | لاہور | 11800 | 18159 | 29959 |
2 | جہلم | 9011 | 8296 | 17307 |
3 | سرگودھا | 9976 | 15315 | 25291 |
4 | فیصل آباد | 11140 | 5442 | 16582 |
5 | راولپنڈی | 8810 | 8535 | 17345 |
6 | گوجرانوالہ + گجرات | 18878 | 25235 | 44113 |
7 | ملتان + وہاڑی | 14250 | 28140 | 42390 |
8 | اٹک | 9516 | 11248 | 20764 |
9 | سرحد | 2249 | 10239 | 12484 |
10 | بلوچستان | 2060 | 2584 | 4644 |
11 | سندھ | 3560 | 3460 | 10580 |
12 | کشمیر | 15680 | 25678 | 41358 |
|
116930 | 162331 | 282457 |
تبصرہ