امجد حسین جٹ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکز ی صدر منتخب ہو گئے

مورخہ: 31 مئی 2009ء

طلبہ کو استحکام پاکستان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا : نو منتخب مرکزی صدر کا شوری میں خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی شوری کا اجلاس گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں اراکین شوریٰ نے کثرت رائے سے امجد حسین جٹ کو مرکزی صدر منتخب کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر MSM نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان پر ایک کٹرا وقت ہے۔ تمام طلبہ متاثرین سوات اور مالا کنڈ کی مدد کے لیے کمر بستہ ہوں قومی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے اتنی کبھی نہ تھی۔ طلبہ کو استحکام پاکستان کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل MSM ساجد گوندل، نائب صدر غلام مصطفیٰ نورانی، محمد اسماعیل انعام، رضوان علی قادری، محمد عمران ملک اور دیگر مرکزی راہنما بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top