منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام عظیم الشان معراج مصطفیٰ (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام اباراکی میں جامع مسجد بلال میں بروز جمعرات مورخہ 9 جولائی 2009ء کو معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ایک عظیم الشاں محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ (دعوت و تربیت) محترم علامہ رانا محمد ادریس صاحب مہمان خصوصی تھے۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد محترم علامہ رانا محمد ادریس صاحب نے معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر تفصیلی اور آسان خطاب کیا اور تلقین کی کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے اہل وعیال کو اسلامی تہواروں اور اُن کی اہمیت کے بارے میں بتانا چاہیے اور خاص طور پر جب رات کو سوتے وقت مائیں اپنے بچوں کو کہانیاں سناتی ہیں تو انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو اسلامی واقعات کو کہانیوں کی صورت میں سنائیں تاکہ بچوں کی تربیت اسلامی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں ہو۔ محترم علامہ رانا محمد ادریس صاحب نے منہاج القرآن کی جانب سے درود پاک کا فریم جامعہ مسجد بلال کو تحفہ میں دیا جو جامع مسجد بلا ل کے امام محترم حافظ طاہر جمال نے وصو ل کیا۔ اس کے علاوہ محترم حاجی نعیم خاں کو بھی درود پاک کا فریم گفٹ کیا گیا۔اس پروگرام میں اباراکی شہر کے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ : شاہد رضا چوہدری (جاپان)
مرتب : میاں اشتیاق (امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top