الحاج حکم داد قادری کی اہلیہ کے لئے تعزیت اور دعائے مغفرت

مورخہ: 03 اگست 2009ء
منہاج القرآن برطانیہ کے بانی رکن الحاج حکم داد قادری کی اہلیہ محترمہ گزشتہ ماہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ محترمہ تحریک منہاج القرآن کی عظیم مجاہدہ اور جاں نثار کارکن تھیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جو آج کل یورپ کے دورے پر ہیں نے محترمہ کی وفات پر حاجی حکم داد سے تعزیت فرمائی۔ آپ کے ہمراہ مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مقامی تحریکی قیادت بھی تھی۔ مرکز سے ڈائریکٹر امور خارجہ الحاج جی ایم ملک صاحب، قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض صاحب، ڈائریکٹر FMRi ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری صاحب اور دیگر نے موصوف سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مرحومہ کے لئے بروز پیر صبح اسمبلی کے درمیان مرکزی سیکریٹریٹ کے جملہ قائدین اور حاضرین نے اجتماعی دعائے مغفرت بھی کی۔ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اعلیٰ علین میں مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو ان کے لئے بہتر اجر کا باعث بنائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top