میلان اٹلی میں جمعۃ الوداع کا عظیم الشان اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو میلان، اٹلی کے زیر اہتمام 18 ستمبر 2009 بمطابق 28 رمضان المبارک کو جمعۃ الوداع کا عظیم الشان اجتماع مشنری ساویریانی پارک میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد ملک محمد اصغر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد مقامی خطیب اسلامک سنٹر ڈیزیو قاری وقار احمد نے خطاب کیا۔ خطاب کا موضوع ’’توبہ‘‘ تھا۔ جس میں سیدنا فضیل بن عیاض، بشر حافی اور سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہم کے احوالِ توبہ کا تذکرہ کیا گیا۔ اس اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر درود و سلام کا نظرانہ پیش کیا گیا۔ سلام کے بعد قاری وقار احمد نے خصوصی دعا کروائی۔

رپورٹ : سرمد جاوید (منہاج یوتھ لیگ اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top